فیس بک کا پاکستان میں مونیٹائزیشن سمیت تین منصوبوں کا اعلان

ویب ڈیسک

پاکستان میں فیس بک کی مونیٹائزیشن تاحال بند ہے لیکن پاکستانی حکام نے اس حوالے سے فیس بک انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کیا ہے، رابطے کے دوران مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے

اس حوالے سے متعلقہ ذمہ دار حکام نے باقاعدہ رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیس بک سے رابطہ کیا گیا جس میں قانون سازی کے بارے میں معاملات پر اتفاق ہوا ہے

حکام کے مطابق پاکستان میں فیس بک مونیٹائزیشن کھولنے کے لیے درخواست بھی دی گئی ہے جبکہ فیس بک انتظامیہ، پی ٹی اے حکام اور آئی ٹی ماہرین کا اجلاس بلایا گیا ہے جس میں مزید معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح پاکستان میں یوٹیوب کی مونیٹائزیشن کھلی ہے، اسی طرح اب فیس بک پر بھی مونیٹائزیشن کے لیے بھی کوشاں ہیں۔ دنیا کی مختلف سوشل میڈیا کمپنیاں اب پاکستان میں دفاتر کھولنے جا رہی ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close