جیکب آباد میں دو برادریوں میں خونی تصادم سے آٹھ افراد ہلاک

ویب ڈیسک

دوداپور تھانے کی حدود میں جلبانی اور کٹوہر برادری کے درمیان تصادم ہوا اور فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد قتل ہوگئے

پولیس کے مطابق نواحی گاؤں پنہوں بھٹی میں جلبانی برادری کے مسلح افراد نے دیرینہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں

کٹوہر برادری کے افراد نے قمبر شہداد کوٹ ضلع میں بدلہ لینے کے لیے فائرنگ کر کے جلبانی برادری کے دو مزید افراد قتل کر دیئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے کر تعلقہ ہسپتال منتقل کر دیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close