بھارتی دارالحکومت میں آج کل جیب کترے بندروں کا چرچا ہے جو بس اسٹاپ پر درجنوں شہریوں کی جیب کاٹ کر ان کو رقم سے محروم کر چکے ہیں
بھارتی میڈیا نے اپنی خبروں میں بتایا ہے کہ دارالحکومت میں تین بندر شہریوں سے رقم اور بٹوے چھیننے کی وارداتیں کر رہے ہیں۔ یہ بندر شہریوں کی جیب سے رقم نکالنے اور بٹوے چرانے کی باقاعدہ تربیت رکھتے ہیں
ایک وکیل نے تھانے میں شکایت درج کرائی کہ رکشے میں ایک آدمی میرے ساتھ بیٹھا اور اس نے ایک بندر کو اگلی نشست جب کہ دوسرے کو میرے ساتھ بٹھا دیا، ان بندروں نے مہارت سے میرے بٹوے اور بیگ سے چھ ہزار روپے نکال لیئے
بھارتی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ اس گروہ کی گرفتاری کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے ایک بس اسٹاپ پر دو افراد کو بندروں سمیت گرفتار کر لیا۔ بندروں کو جانوروں کی پناہ گاہ منتقل کر دیا گیا ہے
پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بندروں کو شہریوں کی جیبوں سے پرس نکالنے کی خصوصی تربیت دی تھی اور اس طرح وہ اب تک سیکڑوں لوگوں کو لوٹ چکے ہیں.