فیس بک نے گروپ کمٹنس کے لیے اپ اور ڈاؤن ووٹ کی آزمائش شروع کردی

ویب ڈیسک

بہت سی ویب سائٹ پر تبصرے کے ساتھ ہی تیر کے اوپری رخ اور نیچے کے رخ کے نشانات ہوتے ہیں، جو دراصل کمنٹس کی اپ اور ڈاؤن ووٹنگ ہے۔ اب فیس بک بھی مختلف گروپ کے لیے اسی آپشن پر کام کر رہا ہے
اس طرح کسی گروپ پر جاری مباحثے میں شامل افراد کی رائے کو اپ ووٹ یا ڈاؤن ووٹ دے کر تبصرے کو اہم بنا کر بامعنی گفتگو کی جا سکے گی
فیس بک نے پہلے پہل نومبر 2020ع میں اس پر کام کیا تھا اور اب دوبارہ اس کی آزمائش کی جارہی ہے، اس طرح کسی کی رائے کو قابلِ قدر یا غیراہم قرار دینے میں مدد ملے گی
اس بات کی نشاندہی سوشل میڈیا کے ماہر جوہانس وان زِل نے اپنے بلاگ میں کی ہے، لیکن یہ معلوم نہیں کہ یہ آپشن کب پیش کیا جائے گا اور اس کی اندرونی آزماش کب تک جاری رہے گی
بعض تجزیہ نگاروں نے فیس بک کے نئے آئکن کی بنا پر انہیں شناخت کیا ہے۔ اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ اس طرح کسی پوسٹ پر کمنٹس کو ’مفید‘ اور ’معلوماتی‘ قرار دیا جاسکتا ہے یا پھر اسے غیراہم قرار دینے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ تاہم فیس بک ورک پلیس پر اپ اور ڈاؤن کمنٹس کا آپشن پہلے سے ہی موجود ہے
واضح رہے کہ اس سے قبل 2018ع میں بھی فیسبک گروپ کی بجائے انفرادی صارفین کی پوسٹ پر بھی اپ اور ڈاؤن ووٹنگ کی سہولت کا تجربہ کیا گیا تھا، اگرچہ فیس بک نے اسے ترک کر دیا تھا، لیکن کمپنی کی دوبارہ اس آپشن میں دلچسپی سے معلوم ہوا ہے کہ فیس بک اس آپشن کو بطور کمنٹ ماڈریشن استعمال کرنا چاہتا ہے۔ تاہم فیس بک نے اس کی مزید تفصیلات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close