چھ ماہ میں کے الیکٹرک کی چینی کمپنی کو  متوقع

نیوز ڈیسک

امکان ہے کہ کے الیکٹرک کی شنگھائی الیکٹرک پاور کو منتقلی 6 ماہ کے عرصے میں عمل میں آ جائے گی

تفصیلات کے مطابق شنگھائی الیکٹرک پاور (ایس ای پی) کے حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی  منتقلی التوا میں چلے آ رہے مسائل کے حل سے مشروط ہے

ایس ای پی حکام کے مطابق ماہ رواں کے دوسرے ہفتے میں وزیر توانائی اور وزیر نجکاری کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں  کے الیکٹرک کے شیئرز کی ایس ای پی کو منتقلی سے متعلق مسائل  اور معاملات پر غور کیا گیا، اجلاس میں چینی کمپنی کے حکام بھی وڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے

ایس ای پی حکام نے مزید بتایا کہ زیرِ التوا معاملات کی صورتحال ان پر بالکل واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس پلان تیار کرنے اور  کے الیکٹرک کے ساتھ شیئر کی قیمت پر اتفاق ہونے میں تقریباً دو ماہ کا عرصہ درکار ہوگا۔ اس کے بعد  تمام ریگولیٹری اور انتظامی اپروول کی تکمیل کے لیے مزید چار ماہ درکار ہوں گے۔  یہ اجلاس کے الیکٹرک کے شیئرز کے منتقلی کے لیے  نیشنل سیکیورٹی سرٹیفکیٹ (این ایس سی) کے اجرا سے متعلق زیر التوا معاملات پر غور کرنے اور  اس سارے  معاملے میں ایس ای پی کے شامل کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا

دوران اجلاس  وزیرتوانائی عمرایوب خان نے کہا  کہ کے الیکٹرک سے متعلق تمام زیرِ التوا مسائل کا حل تلاش کیا جارہا ہے

اجلاس کو بتایا گیا کہ Deed of Extinguishment (DoE) اور Deed of Undertaking (DoU) پر کے الیکٹرک اور شنگھائی  الیکٹرک کے درمیان انتظامی سطح پر اتفاق ہو چکا ہے

شنگھائی الیکٹرک پاور کے نمائندے نے کہا کہ کے الیکٹرک  کی سابقہ ادائیگییوں، وصولیوں کا مسئلہ حل کرنے کے لیے  ہونے والے مذاکرات ؍ اجلاسوں  سے ایس ای پی آگاہ ہے اور امید ہے کہ تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل کر لیے جائیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close