ایف بی آر نے فیٹف کی شرائط پر عمل درآمد مکمل کر لیا

ویب ڈیسک

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیف کلکٹر کسٹمز ساؤتھ ڈاکٹر محمد آصف جاہ نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے فیٹف کی تمام شرائط پر عمل درآمد مکمل کر لیا ہے

چیف کلکٹر کسٹمز ساؤتھ ڈاکٹر آصف جاہ کا کہنا ہے کہ انڈر انوائسنگ و سمگلنگ کی روک تھام کے لئے پاکستان نے افغانستان اور چین کے درمیان ورچوئل ڈیٹا انٹر چینج کا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا سافٹ وئیر ماڈیول تیار کرلیا گیا ہے

انہوں نے کہا کہ درآمدات و برآمدات کی خودکار نظام کے تحت کلیئرنس کا نظام متعارف کروا دیا گیا ہے، سست بارڈر پر بھی وی باک سسٹم لاگو کردیا گیا ہے، طورخم اور غلا خان چیک پوسٹ پر بھی سی باک لاگو کردیا گیا ہے جبکہ انگور اڈہ پر اگلے دو سے تین ماہ میں آپریشنل کردیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ضبط کی جانیوالی سمگل شدہ و غیر قانونی اشیاء کی نیلامی کے لئے بھی آٹومیٹڈ آکشن کا نظام (ای آکشن) متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے ماڈیول تیار کرلیا گیا  جلدپورے ملک میں ای آکشن سسٹم متعارف کروادیا جائے گا

آصف جاہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال پاکستان کسٹمز ڈپارٹمنٹ نے گلگت بلتستان میں ریکارڈ رینویو جمع کیا 8.2 ارب روپے کی کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں ٹیکس جمع کیا ہے

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں سب سے اچھی بات یہ ہوئی ہے کہ سیاسی مداخلت نہ ہونے کے برابر ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close