حکمہ موسمیات نے ایک نئے سسٹم آنے کی خبر دیتے ہوئے ایک بار پھر موسلا دھار بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے.
تفصیلات کے مطابق یہ سسٹم کل شام یا رات کسی بھی وقت سندھ میں داخل ہونے کے روشن امکانات ہیں.
محکمہ موسمیات نے خبر دی ہے کہ اس وقت ہوا کا ایک شدید کم دباؤ بھارت کے مرکز میں موجود ہے، جو برق رفتاری کے ساتھ مشرق کی طرف بڑھ رہا ہے.
زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ یہ سسٹم شدید اثرات کے ساتھ سندھ کے جنوب اور مشرق سے ٹکرا کر سو ملی میٹر سے بھی زیادہ بارش کا باعث بن سکتا ہے.
جب کہ سندھ کے دیگر حصوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہو سکتی ہے.
اس مرتبہ سندھ کے جنوبی حصے میں اس سے قبل آنے والے بارش کے سسٹم سے زیادہ بارش ہونے کے واضح امکانات ہیں، جہاں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے. پاکستان ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اس حوالے سے الرٹ بھی جاری کر دیا ہے. جن شہروں کے لئے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کیا ہے ان میں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، میرپور خاص، تھرپارکر، نواب شاہ اور دادو شامل ہیں
یہ سسٹم 28 یا 30 اگست تک بھی جاری رہ سکتا ہے، جب کہ اس سسٹم کے فوری بعد دوسرا ہوا کا کم دباؤ بننے کے بھی واضح امکانات ہیں.