انسٹا گرام کا انوکھا ’ہائیڈ لائیک‘ فیچر

ویب ڈیسک

تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ کی ایپلی کیشن انسٹا گرام کی طرف سے ’لائیک کاؤنٹ‘ چھپانے والے فیچر کی آزمائش کی ابتدا کردی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ ’ٹیک کرنچ‘ کے مطابق اس نئے فیچر میں استعمال کنددہ اس بات کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں کہ آیا وہ کسی دوسرے صارف کی پوسٹ پر موجود لائیک کاؤنٹ کو دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں
انسٹا گرام حکام کا کہنا ہے کہ اس فیچر کا مقصد استعمال کنندہ کی تشویش اور شرمندگی کو کم کرنا ہے کیونکہ اکثر و بیشتر استعمال کنندہ اپنی پوسٹ پر لائیکس کی کم  تعداد دیکھ کر ذہنی دباؤ اور احساس کمتری کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اور اس طرح کے مسائل زیادہ تر نوجوان صارفین میں پائے جاتے ہیں
یاد رہے کہ 2019ع میں بھی انسٹا گرام نے اپنے اس فیچر کی آزمائش شروع کی تھی، تاہم یہ تجربہ محدود صارفین اور منتخب خطوں میں کیا گیا تھا، لیکن کورونا کے بعد کی بدلتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے کمپنی نے اپنی توجہ دیگر اہم فیچرز پر مرکوز کر دی تھی
ابتدا میں ہائیڈ لائیک صارف کو صرف اتنی اجازت دیتا تھا کہ وہ وہ دوسرے صارف کے لائیک کاؤنٹ کو دیکھنا چاہتا ہے یا نہیں۔ لیکن اب کمپنی استعمال کنندہ کو یہ آپشن دے رہی ہے کہ وہ اپنے لائیک کاؤنٹ کو دیکھنا اور ظاہر کرنا چاہتا ہے یا نہیں
ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق فیس بک بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اسی نوعیت کے فیچر کی آزمائش کر رہا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close