واٹس ایپ کا ایک اور سیکیورٹی بگ، لاکھوں صارفین نشانے پر

ویب ڈیسک

انٹرنیٹ سیکیوریٹی کے ماہرین نے واٹس ایپ میں ایک نئی سیکیورٹی خامی کی نشاندہی کی ہے، واٹس ایپ میں موجود اس خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کوئی بھی فرد آپ کے علم میں لائے بنا آپ کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرسکتا ہے
تفصیلات کے مطابق بزنس جریدے فاربس  میں شایع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیکیوریٹی ریسرچر لوئیس مارکوئز کارپنٹیرو اوور ارنیسوٹو کینالیز کا کہنا ہے کہ کوئی بھی فرد متعدد مرتبہ 2FA(ٹو فیکٹر آتھینٹیکیشن کوڈ) غلط ڈال کر واٹس ایپ کے کسی بھی استعمال کنندہ کو آسانی سے لاک آؤٹ کرسکتا ہے
خیال رہے کہ متعدد بار 2FA کوڈ ڈالنے پر واٹس ایپ آپ کا اکاؤنٹ 12 گھنٹے کے لیے لاک کردیتا ہے۔ اس کے بعد ہیکر واٹس ایپ اکاؤنٹ  کے ساتھ ایک نیا ای میل ایڈریس بنا کر واٹس ایپ سپورٹ ٹیم کو بہ ذریعہ ای میل ’number due to a lost or stolen account‘  کہہ کر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی درخواست کرتے ہیں اور واٹس ایپ سپورٹ ٹیم بغیر کسی تصدیقی عمل کے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیتی ہے۔ یہ سب کرنے کے لیے ہیکر کو صرف آپ کا موبائل فون نمبر اور زیرو ’ہیکنگ اسکلز‘ درکار ہوں گی
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر کے ہیکرز کو آپ کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی تو حاصل نہیں ہوگی، لیکن آپ ڈیٹا کے ساتھ ساتھ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے ہمیشہ کے لیے محروم ہوسکتے ہیں۔ اور پھر آپ کو واٹس ایپ استمال کرنے کے لیے نیا اکاؤنٹ کھولنا ہوگا
یاد رہے کہ واٹس ایپ نے اکاؤنٹ ہیکنگ اور کسی صارف کے علم میں لائے بنا استمال کرنے کی خامی کی وجہ سے  2FA  ویری فیکیشن متعارف کروائی تھی، تاہم اس سیکیورٹی فیچر سے ہیکر آپ کے ڈیٹا تک تو رسائی حاصل نہیں کر سکتے، لیکن آپ کو ہمیشہ کے لیے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے محروم کرسکتے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close