کراچی میں تیز سمندری ہوائیں چلنے لگیں

نیوز ڈیسک

کراچی میں  24 سے 36کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے لگیں

محکمۂ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں سے مغربی سسٹم رخصت ہو رہا ہے، مغربی سسٹم ختم ہونے پر ہائی پریشر ایریا بن گیا

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 14فیصد ہے، کراچی میں آئندہ دو روز کے دوران ہواؤں کا رخ تبدیل رہے گا، دن میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ ہے، بدھ کو شہر کا موسم گرم اورخشک رہے گا،  بدھ کو شہر کا درجہ حرارت 36سے 38 ڈگری تک ہوسکتا ہے

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کو موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جمعرات کو درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری رہنےکاامکان ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close