محکمۂ موسمیات نے جمعے سے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں تین روزہ گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی کی ہے،جب کہ ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے
محکمۂ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے شہر میں گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ 23 اپریل سے اتوار 25 اپریل کے دوران شہر میں موسم شدید گرم رہے گا، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے
اسسٹنٹ میٹرولوجسٹ غلام حسین چنا کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق دن کے وقت سمندری ہوائیں منقطع رہیں گی، تاہم شام کے وقت سمندر کی ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے، گرمی کی لہر کے دوران شمالی اور شمال مغربی گرم وخشک ہوائیں شہر پر اثرانداز رہے گی
ترجمان محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق گرمی کی نئی لہر کے دوران ہیٹ ویو کے امکانات نہیں ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب دن کے اوقات میں 60 فیصد تک بڑھنے جبکہ سمندر کی جنوب مغربی ہواؤں کا 72 گھنٹوں تک بندش جیسے عوامل شامل ہیں.