ہونڈا موٹرز نے بڑی پیش رفت کا منصوبہ بنا لیا

ویب ڈیسک

جاپان کی معروف کمپنی ہونڈا نے بڑی پیش رفت کا منصوبہ بنایا ہے، منصوبے کے مطابق ہونڈا موٹرز نے اگلے انیس سالوں میں اپنی تمام گاڑیاں سو فیصد الیکٹرک بنانے کا اعلان کیا ہے

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہونڈا کمپنی نے اعلان کیا کہ 2040ع تک تمام بننے والی گاڑیاں الیکڑک اور فیول سیل یعنی ہائڈروجن سے چلائی جائیں گی

ہونڈا کے نئے سربراہ توشیرو مائیب کا کہنا تھا کہ الیکٹرک اور فیول سیل گاڑیوں کا ٹارگٹ یقیناً مشکل ہے لیکن وہ کمپنی کے لیے بڑا ہدف طے کرنا چاہتے ہیں

کمپنی کے اگلے انیس سالوں کے لیے طے شدہ اہداف کے مطابق 2030ع تک چالیس فیصد الیکٹرک اور فیول سیل گاڑیاں مارکیٹ میں فروخت کی جائیں گی جبکہ اسی فیصد 2035ع تک فروخت کی جائیں گی۔ 2040ع تک عالمی مارکیٹ میں ہونڈا کی تمام فروخت الیکٹرک اور فیول سیل گاڑیوں پر مبنی ہوگی

ہونڈا نے اپنا ہدف مکمل کرنے کے لیے ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ کے شعبے میں چھیالیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے

ہونڈا کا یہ بیان جاپانی وزیراعظم یوشیہدے سوگا کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے 2030ع تک ملک میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج چھیالیس فیصد کم کرنے کا کہا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close