کراچی سے اغوا کیا گیا بلڈر جامشورو پیٹارو کے مقام سے موٹر وے پولیس نے بازیاب کرا لیا ہے، جب کہ ایس ایچ او جامشورو کے دعوے کے مطابق بازیابی کا سہرا ان کے سر ہے
کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے بلڈرز شاہنواز احمد بینک سے نکلے اور گاڑی میں بیٹھتے ہوئے چار افراد زبردستی ان کے ساتھ بیٹھ گئے اور انہیں اپنے ہمراہ لے گئے۔ بلڈرکے اغوا کی اطلاع پر موٹر وے پولیس متحرک ہو گئی اور ناکہ بندی کردی
اس دوران سفید ویگو گاڑی جامشورو ٹول پلازہ سے انڈس ہائی وے پر مڑی جسے موٹر وے پولیس نے پیٹارو آکرو ٹول پلازہ پر روکتے ہوئے گاڑی کی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر باز پرس کی،
، ﺟﮩﺎﮞ ﺑﻨﺎ ﻧﻤﺒﺮ ﭘﻠﯿﭧ ﺳﻔﯿﺪﮈﺑﻞ ﮐﯿﺒﻦ ﮔﺎﮌﯼ ﮐﻮ ﺭﮐﻨﮯ ﮐﺎ ﺍﺷﺎﺭﮦ ﮐﯿﺎ، ﻟﯿﮑﻦ ﮈﺭﺍﺋﯿﻮﺭ ﻧﮯ ﮔﺎﮌﯼ ﻧﮧ ﺭﻭﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﮐﭽﮯ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﻟﮯ ﮔﯿﺎ، ﺗﺎﮨﻢ ﻣﻮﭨﺮ ﻭﮮ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﮐﮯ ﺗﻌﺎﻗﺐ ﮐﺮﻧﮯ ﭘﺮ ﺍﻏﻮﺍﺀ ﮐﺎﺭ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺩﻭﺭ ﺟﮭﺎﮌﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮔﺎﮌﯼ ﺍﻭﺭ ﻣﻐﻮﯼ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﻓﺮﺍﺭ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ
موٹر وے پولیس کے فراز ہاشم بھٹی نے گاڑی میں موجود مغوی کو بازیاب کراتے ہوئے ایس ایچ او جامشورو آدم ابڑو کے حوالے کر دیا، تو تھانیدارنے بازیابی کا تمام کریڈٹ خود لینے کی کوشش کی اور سوشل میڈیا پر جامشورو پولیس کی کارکردگی بیان کی تاہم موٹر وے پولیس نے بھانڈا پھوڑ دیا کہ مغوی کو تو انہوں نے چند گھنٹے قبل ہی بازیاب کرا یا ہے اور فوٹو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی
جس کے بعد معاملے کا ایس ایس پی جامشورو نے نوٹس لیتے ہوئے اغواکاروں کی تلاش کے لیے پولیس کو متحرک کر دیا ہے.