اسپین کے ایک جزیرے میں بائیس افراد کو جان بوجھ کر کورونا سے بیمار کرنے پر ایک چالیس سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق اسپین کے جزیرے مایورکا میں چالیس سالہ شخص کو کورونا کی علامتیں اور 102 بخار تھا لیکن اس کے باوجود وہ نہ صرف دفتر جاتا رہا بلکہ جیم کا ناغہ بھی نہیں کیا
مذکورہ شخص نے کورونا ایس او پیز کی بھی پاسداری نہیں کی اور ماسک نیچے کرکے معمولات زندگی ادا کرتا رہا، جس کے باعث اس کے دفتر کے پانچ اور جیم کے تین ساتھی کورونا میں مبتلا ہوگئے
اسی شخص کے اہل خانہ اور فیملی فرینڈرز میں سے بھی 14 دیگر افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور یہ 22 افراد اس شخص سے ملتے رہے تھے جس پر پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا تاہم پولیس کی طرف سے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی
پولیس کا کہنا ہے کہ علامتیں ظاہر ہونے پر اس شخص نے اپنا ٹیسٹ کرایا اور رپورٹ آنے کا انتظار کرنے کے بجائے لیب سے براہ راست آفس چلا گیا
دفتر کے ساتھیوں نے اسے واپس جانے کو کہا لیکن اس نے اپنا ماسک نیچے کر کے کہا کہ میں تم سب کو کورونا سے بیمار کردوں گا۔ اگلے روز اس شخص کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی.