شبلی فراز نے  پاکستان کے تیار کردہ وینٹی لیٹرز کو ناکارہ قرار دے دیا

نیوز ڈیسک

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تیار کردہ وینٹی لیٹرز کارآمد نہیں ہیں

انہوں نے کہا کہ یہ سولہ میں سے صرف چات فنکنشز پر پورا اترتے ہیں

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کورونا ایمرجنسی کے لیے آکسیجن اور ضروری اسٹاک موجود نہیں، اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ ہنگامی طور پر فعال کرنے میں بھی مسائل ہیں

اسلام آباد میں نسٹ یونیورسٹی کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا ہمارے پاس کورونا ایمرجنسی کے لیے آکسیجن اور ضروری اسٹاک موجود نہیں ہے، این آر ٹی سی اور پرائیویٹ فرمز وینٹی لیٹرز بنا رہی ہیں، لیکن ہمارے وینٹی لیٹرز سولہ میں سے صرف چار فنکشنز پر پورا اترتے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ وزیر صنعت و پیداوار سے اسٹیل ملز کے پلانٹ سے متعلق بات ہوئی ہے، اسٹیل ملز سے آکسیجن ہنگامی طور پر فعال کرنے میں وقت لگے گا، اگر ایسا ہوجائے تو اچھی بات ہے لیکن لگتا ہے کہ اس میں مسائل ہیں

شبلی فراز نے کہا کہ کورونا سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہم سے جو بھی بھارت کے لیے ہو سکا ضرور کریں گے، یہ انسانیت کا مسئلہ ہے، بھارت کے ساتھ پوری ہمدردیاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا کام نوکریاں دینا نہیں بلکہ بزنس کے لیے ماحول اور مواقع فراہم کرنا ہوتا ہے، ہمیں لوکل وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ملک کو آگے لے کر جانا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close