کراچی میں ٹینکر مافیا کے پانی چوری کرکے فروخت کرنے کی تصدیق

کراچی _جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں واٹر بورڈ کا پانی چوری کرکے فروخت کرنے سے متعلق مقدمے میں تفتیشی افسر نے واٹر ٹینکر مافیا کے خلاف حتمی تحقیقات رپورٹ جمع کرادی

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت کے روبرو واٹر بورڈ کا پانی چوری کرکے فروخت کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے واٹر ٹینکر مافیا کے خلاف حتمی تحقیقات رپورٹ عدالت میں پیش کردی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حب کینال سے پانی چوری کرنے والے ٹینکرز کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ٹینکر ڈرائیوروں کے پاس سرکاری طور پر کوئی رسید نہیں تھی۔ روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں ٹینکروں سے پانی چوری کیا جارہا تھا۔ واٹر بورڈ کے افسران کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔ کاروائی کے دوران 6 واٹر ٹینکرز کو ڈرائیور کے ہمراہ گرفتار کیا گیا تھا

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اعلیٰ افسران نے سروے کرنے کا حکم دیا تھا۔ حب کینال ریور کے ٹرنل نمبر 5 سے پانی چوری کیا جارہا تھا۔ ملزمان میں نوید، یعقوب، ایوب اور دیگر شامل ہیں۔

واٹر بورڈ حکام نے بتایا کہ شہریوں کی جانب سے پانی کی قلت کی شکایات موصول ہوئی تھیں، پانی چوری ہونے کی وجہ سے شہر میں پانی کی قلت بڑھ گئی تھی، شہری ٹینکرز کے ذریعے پانی خریدنے پر مجبور ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف واٹر بورڈ کے انجینئرز کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close