کرارے نوٹوں کے شوقین اس عید پر بھی محروم رہیں گے

نیوز ڈیسک

کورونا وبا کے باعث گذشتہ سال کی طرح اسٹیٹ بینک نے اس سال بھی عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کے تناظر میں عید الفطر پر عوام کے لئے کسی بھی مالیت کے نئےکرنسی نوٹوں کا  اجراء نہیں کیا جائے گا، گزشتہ سال بھی کورونا وباء کے پیش نظر نئے نوٹوں کا اجراء نہیں کیا گیا تھا۔

واضِح رہے کہ ہرسال عیدالفطر کے موقع پر تقریبا تین سو ارب روپے کے اضافی کرنسی نوٹ چھاپے جاتے ہیں جسے عوام میں تقسیم کر دیا جاتا ہے

رواں سال بھی مرکزی بینک کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر نٸے کرنسی نوٹوں کے عدم اجرا سے نٸے اور کرارے نوٹوں کے خواہشمندوں کا دباؤ کرنسی نوٹوں کی مارکیٹوں پر بڑھ جاٸے گا جس کی وجہ سے نٸے کرنسی نوٹ فروخت کرنے والوں کی چاندی ہوجائے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close