اگلی دہائی میں پاکستان میں کون سے شعبے کا مستقبل روشن ہے؟ 

ویب ڈیسک

دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس آئی ایف اے سی نے اکاؤنٹنسی کے شعبے سے وابستہ جنریشن زیڈ کے پیشہ ور افراد کے لیے آئندہ دہائی کوتابناک قرار دیا ہے
’’گراؤنڈ بریکرز جنریشن زیڈ اینڈ دی فیوچر آف اکاؤنٹنسی‘‘ پرمرتب کردہ ایک رپورٹ میں دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس (آئی ایف اے سی) نے اکاؤنٹنسی کے شعبے سے وابستہ جنریشن زیڈ کے پیشہ ور افراد اور ان کے آجرین کے لیے آئندہ دہائی کوتابناک اور مواقع سے بھر پور قرار دیا ہے
یہ رپورٹ ایک سروے پر مشتمل ہے جس میں 495 پاکستانی اکاونٹنٹس سمیت دنیا بھر کے اٹھارہ سے پچیس سال عمر کے نو ہزار سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا
سروے کے مطابق 58 فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ اکاونٹینسی کا مستقبل روشن اور کیریئر کے پرکشش مواقع فراہم کرتی ہے۔ 61 فیصدکے مطابق ملازمت کے مواقع کم یا غیر محفوظ ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close