بحریہ متاثرین کاٹھور کے باسیوں کی جانب سے بحریہ اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر داخل

رپورٹ: جہاں زیب کلمتی

ملیر (نامہ نگار): بحریہ ٹاؤن کراچی کی بربریت کے خلاف اور متاثرین سے اظہار ہمدردی کرنے سندھ کے مشھور شاعر مہر ڈبائی، عوامی تحریک کی مرکزی قیادت، سندھ خواتین تحریک، قوم پرست راہنما مسعود شاہ اور دیگر نے فیض محمد گبول گوٹھ، کمال خان جوکھیو گوٹھ کا دورہ کیا

اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے  مہر ڈبائی نے کہا کہ ایک سازش کے تحت سندھ کے قدیمی آبادیوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا جارہا ہے، ہماری چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے، خواتین کی عصمت دری کے خلاف پورا سندھ سرافہ احتجاج ہے

مسعود شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ دھرتی پر دھشتگرد اور زرداری ٹولہ کی بدمعاشی کسی صورت قابل قبول نہیں، اس ظلم و جبر کے خلاف ہم اہل سندھ اپنے ہم وطنوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، مذمت اور مزاحمت ہر عمل میں اپنی عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے

بعد ازاں علاقہ مکیں داد کریم کلمتی، قادر بخش کلمتی کی قیادت میں گڈاپ تھانے پہنچ کر بحریہ ملازم کرنل عامر ظھور، چیف سیکیورٹی آفیسر اسامہ ، عابد اور 150 نامعلوم بحریہ سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی

جب کہ دوسری جانب سندھ حکومت کی طرف سے مختیار کار گڈاپ، اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ، پٹواری دیھ کاٹھور اور ایس ایچ او گڈاپ تھانہ کے معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے.

ادہر سندھ کے مختلف شہروں کج طرح آج جوہی دادو میں بھی بحريا ٹاؤن کی بہیمانہ کارروائیوں کے خلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دیا گیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close