دنیا کی سو کھرب کی مہنگی ترین طلاق! وجہ کیا بنی؟

ویب ڈیسک

واشنگٹن: گذشتہ دنوں دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس نے 3 مئی کو 27 سال کی شادی کے بعد اچانک ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا

ان کی دولت کا تخمینہ 224کھرب روپے لگایا گیا ہے، فوربز کے مطابق ان کی دولت 130ارب ڈالر جبکہ بلوم برگ انڈیکس کے مطابق ان کی دولت کا تخمینہ146ارب ڈالر ہے

گیٹس امریکا میں زرعی زمین کا سب سے بڑا مالک ہے، اٹھارہ مختلف ریاسٹوں میں دو لاکھ بیالیس ہزار ایکڑ زمین ہے. پانچ ریاستوں میں ان کے گھر ،جہازوں اور کاروں کا بیڑا جس میں 20لاکھ ڈالر کی پورشے، آرٹ کا مجموعہ ہے

یہ واضح نہیں کہ اثاثہ جات کی تقسیم کا پہلے سے کوئی معاہدہ ہے، کیونکہ جوڑا واشنگٹن میں رہائش پزیر ہے جہاں قانون کے مطابق اگر پہلے سے معاہدہ نہ ہو تو اثاثہ جات کی تقسیم مساوی ہوگی۔ اگر ایسا ہوا تو ملینڈا کو ایک سو کھرب روپے (65عشاریہ25ارب ڈالر) ملیں گے، اس طرح یہ  دنیا کی سب سے مہنگی ترین طلاق ہوگی

°دنیا کی دیگر مہنگی ترین طلاقیں°

اس سے پہلے دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس اور میکینزی کے درمیان 2019میں طلاق میں انہیں 55کھرب روپے( 35 عشاریہ چھ ارب ڈالر) سے زیادہ ملے

فوربز میگزین کے مطابق بل گیٹس سے قبل مہنگی ترین طلاق جیف بیزوس اور میکینزی کے درمیان 2019ع میں ہوئی انہیں 55کھرب روپے( 35 عشاریہ چھ ارب ڈالر) سے زیادہ ملے اور اب وہ دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون ہے

دوسرے نمبر پر مہنگی طلاق امریکی ارب پتی بل گراس اور سو گراس کے درمیان ہوئی، جس میں سو گراس کو دوکھرب روپے (ایک عشاریہ تین ارب ڈالر) ملے

جب کہ تیسرے پر تیل کے کاروبار سے منسلک ارب پتی ہارلڈ ہم اور سو این آرنل کے درمیان ہوئی جس میں سو این کو ڈیڑھ کھرب روپے(975 ملین ڈالر) ملے

چوتھے پر کیسنو کے مالک اسٹیو اور ایلین وائن کے درمیان ہوئی جس میں ایلین وائن کو ایک کھرب30ارب روپے (850 ملین ڈالر) ملے

پانچویں پر والٹ ڈزنی کمپنی کے مالک رائے ایڈورڈ ڈزنی اور پیٹریشیا ڈزنی کے درمیان طلاق ہوئی جس میں پیٹریشا ڈزنی کو92ارب روپے (چھ سو ملین ڈالر) ملے

°شادی کیسے اور کب ہوئی؟°
بل اور ملینڈا کے درمیان پہلی ملاقات 1987ع میں ایک بزنس ڈنر کے دوران ہوئی، جب میلنڈا مائیکروسافٹ میں پروڈکٹ مینیجر کے طور پر کام کر رہی تھیں، دونوں نے اس کے تقریباً سات برس بعد شادی کی کیوں کہ شادی سے قبل انہوں نے کئی ہفتے اس سوچ و بچار میں لگا دیے تھے کہ انہیں شادی کرنی چاہیے یا نہیں؟ تاہم جب یہ دونوں 1994؟ میں شادی کے بندھن میں بندھے تو بل گیٹس اس وقت ایک ارب پتی بن چکے تھے. بل اور ملینڈا کے تین بچے ہیں ، جن میں 25 سالہ جینیفر، 21 سالہ روری، اور 18 سالہ فیبی شامل ہے

°طلاق کی ممکنہ وجہ°

طلاق کی بنیادی وجہ تو اب بھی واضح نہیں مگر وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ملینڈا گیٹس طلاق کے لیے وکلا سے کئی برس سے ملاقاتیں کررہی تھیں
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملینڈا گیٹس کی جانب سے کم از کم 2019ر سے وکلا سے مشاورت کی جارہی تھی اور اب جاکر عدالت میں درخواست دائر کی گئی

انہوں نے متعدد کمپنیوں کے وکلا کے ساتھ مل کر شادی کو بچانے کی کوشش کی جسے عدالت میں دائر درخواست میں انہوں نے "ناقابل تلافی حد تک ٹوٹ پھوٹ” کا شکار قرار دیا

امریکی جریدے کی اس رپورٹ میں اپنے شوہر کے جیفری اپسٹن سے تعلق پر ملینڈا گیٹس کے خدشات کا ذکر کیا گیا ہے

واضح رہے کہ جیفری اپسٹن ایک ارب پتی شخص تھا جس پر الزام تھا کہ انہوں نے کئی سال تک کم عمر لڑکیوں سمیت درجنوں خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے سمیت انہیں نہ صرف جنسی غلام بنائے رکھا بلکہ انہیں اپنے دوستوں اور مہمانوں کی جنسی خواہشات کی تکمیل کے لیے بھی استعمال کیا

ڈیلی Beast نے ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا تھا کہ بل گیٹس 2011ع سے جیفری اپسٹن سے ملنے کے لیے تیار تھے، جبکہ جیفری کو 2008ع میں کم عمر لڑکیوں کا استحصال کرنے پر مجرم قرار دیا جاچکا تھا

اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ بل اور ملینڈا گیٹس کی جیفری اپسٹن سے ملاقات نیویارک میں ستمبر 2013 میں ہوئی تھی اور اس کے فوری بعد ملینڈا گیٹس نے اپنے دوستوں کے سامنے اس ملاقات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا

اس جوڑے کے قریبی افراد کے مطابق ملینڈا اپنے شوہر کے جیفری اپسٹن سے تعلقات پر خوش نہیں تھیں، بل گیٹس نے 2019 میں وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا تھا کہ وہ جیفری اپسٹن کے دوست نہیں

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیویارک ٹائمز کی جانب سے اکتوبر 2019ع میں پہلی بار بتایا گیا کہ بل گیٹس نے ایک سے زیادہ بار جیفری اپسٹن سے ملاقاتیں کی تھیں، جس کے بعد ملینڈا نے اپنے مشیروں سے درجنوں بار رابطہ کیا

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ اس وقت سامنے آئی تھی جب جیفری اپسٹن نے نیویارک کی جیل میں خودکشی کرلی تھی

°بل گیٹس اور ان کی اہلیہ نے طلاق کے لئے 27 سال انتظار کیوں؟°

پیپل میگزین کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ طلاق کے اعلان کے لیے اتنے برسوں تک انتظار کی وجہ ان کے بچے تھے

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس وقت طلاق کا اعلان کی وجہ بظاہر یہ ہے کہ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی فوبی اب 18 سال کی ہوگئی ہے

ذرائع نے بتایا کہ ان کی سب سے چھوٹی اولاد نے ہائی اسکول سے گریجویشن مکمل کرلی اور انہوں نے اس وقت تک اکٹھے رہنے کا فیصلہ کیا تھا

ذرائع کے مطابق درحقیقت اس جوڑے نے اپنے بچوں کے اسکول سے باہر نکلنے تک کا انتظار کیا جیسا متعدد افراد کرتے ہیں

دوسری جانب وال اسٹریٹ جرنل نے جوڑے کی طلاق کی ایک ممکنہ وجہ پر روشنی ڈالی ہے

خیال رہے کہ ٹوئٹر پر علیحدگی کا اعلان ایک مشترکہ بیان میں کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ کئی سال تک ایک ساتھ زندگی گزارنے کے بعد اب انہیں احساس ہونے لگا ہے کہ اب وہ شادی شدہ جوڑے کی صورت میں مزید آگے نہیں چل سکتے اور نہ ہی ترقی کرسکتے ہیں

دونوں نے ٹوئٹس میں تصدیق کی کہ اگرچہ انہوں نے شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وہ مشترکہ طور پر اپنے تمام کاروباری اور فلاحی منصوبے چلائیں گے

میلنڈا اپنے شوہر سے طلاق لینے پر دنیا کی دوسری امیر ترین خاتون بن سکتی ہیں

واشنگٹن کی کنگ کاؤنٹی کی اعلیٰ عدالت میں دائر طلاق کی درخواست میں ملینڈا گیٹس نے کہا تھا کہ بل گیٹس سے ان کی شادی ‘ناقابل تلافی حد تک ٹوٹ پھوٹ’ کا شکار ہے، جبکہ عدالت سے جوڑے کے 146 ارب ڈالرز کے اثاثے تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close