تنخواہ دار اور پینشن لینے والوں کا آڈٹ نہیں ہوگا، ایف بی آر

نیوز ڈیسک

ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس پالیسی 2019ع کا اطلاق انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی قوانین کے تحت رجسٹرڈ افراد پر ہوگا، جب کہ ٹیکس سال 2018ع کے تمام کیسز کا انتخاب خودکار بنیاد پر کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے انکم ٹیکس کے 0.76 فیصد آڈٹ کیسز کا انتخاب ہوگا، جب کہ سلیز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے بالترتیب 1.67 اور 5.65 فیصد کیسز کا انتخاب کیا جائے گا

نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے انتخاب سے خارج ہونے کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ قانون کے مطابق آڈٹ کے لیے متعین پیرامیٹرز خفیہ رکھے جائیں گے

متعلقہ محکمے کی آڈٹ پالیسی 2019ع کو ایف بی آر نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close