چین نے امریکی طیاروں پر بیلسٹک میزائل داغ دیئے

ویب ڈیسک

مخصوص نوفلائی زون میں پرواز کرنے والے امریکی جاسوس طیاروں پر چین نے دو بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔

گذشتہ روز چین نے امریکہ کو جاسوس طیاروں کی پروازیں فوری طور پر روکنے کی تنبیہہ بھی کی تھی۔ امریکہ کی جانب آج پھر خلاف ورزی کرنے پر چین نے وارننگ کے طور پر دو درمیانی رینج والے میزائل ڈی ایف26 بی اور ڈی ایف21 ڈی مختلف مقامات سے فائر کئے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی امریکی جاسوسی طیارے یو 2 نے چین کے شمالی علاقے میں پرواز کی تھی، جس پر احتجاج کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کو اس طرح کی اشتعال انگیز کارروائیوں سے سختی کے ساتھ باز رہنے کا کہا تھا

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی غیر ذمہ دارانہ کارروائی سے حادثہ بھی ہوسکتا تھا لہٰذا امریکہ اس طرح کی اشتعال انگیز کارروائیوں سے باز رہے.

چین کا مزید کہنا ہے کہ گذشتہ روز امریکی جاسوسی طیارہ چینی فوج کے لیے مخصوص نو فلائی زون میں داخل ہوا تھا. چین امریکہ سے اس طرح کے اشتعال انگیز رویے سے فوری طور پر باز آنے کا مطالبہ کرتا ہے

دوسری جانب امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ یو 2 کی بحرالکاہل کے علاقے میں پرواز بین الاقوامی قوانین اور اصول ضوابط کے مطابق تھی

امریکی فوج نے کہا ہے کہ امریکہ اس علاقے میں اپنی پروازیں حسب معمول جاری رکھے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close