نورمحمد گبول اور دیگر گوٹھوں پر بحریا ٹاؤن  کی جانب سے قبضے کے خلاف کیس کی سماعت

نیوز ڈیسک

کراچی : نورمحمد گبول اور دیگر گوٹھوں پر بحریا ٹاؤن کے قبضے کے خلاف انڈیجینئس رائیٹس لیگل کمیٹی کی جانب سے دائر کیے گئے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کو ایک بار پھر نوٹس جاری کر دیے

عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ، ڈی سی ملیر، ایس ایس پی ملیر اور بحریاٹاؤں کے ملک ریاض کو 25 مئی تک نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے

جب کہ عدالت نے پولیس اور بحریاٹاؤن کے عملے کو نورمحمد گبول اور دیگر گوٹھوں پر قبضہ کرنے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع بھی کی

اس موقع پر پولیس کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا گیا، جس پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ پولیس کی جانب سے کس قسم کی رپورٹ کی توقع کی جا سکتی ہے، یہ یقیناً فرضی رپورٹ ہی لائے ہوں گے

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پولیس جواب کی کاپی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، جس کے بعد عدالت نے پولیس کو جواب کی کاپی درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کی

عدالت نے درخواست سے زمین کی ملکیت سے متعلق دستاویزات بھی طلب کرلیں

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ بحریا ٹاؤن انتظامیہ قدیم گاؤں نور محمد گبول اور دیگر گوٹھوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، گوٹھوں میں آباد مکینوں کو بے دخل کرنے سے روکا جائے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close