پی ایس ایل کے بقیہ میچز کب ہونگے؟

نیوز ڈیسک

پہلے کورونا واٸرس لاک ڈاؤن اور اب بارشوں کی وجہ سے التواء کا شکار پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز رواں سال نومبر کے آخری ہفتے کراچی میں کراۓ جانے کا امکان ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل 5 کے پلے آف کا مرحلہ کورونا واٸرس وبا لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ امید کر رہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس میں کمی کی وجہ سے  بقیہ میچوں کو بایو سیکیورٹی ماحول میں منعقد کیا جاسکے گا

اس سے قبل پی سی بی نے 31 ستمبر سے ڈومیسٹک سیزن کے باقاٸدہ آغاز کا اعلان بھی کر دیا ہے

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز 12 اور 18 نومبر کے درمیان ہونے کا امکان ہے، یہ ہفتہ زمبابوے کے دورہء پاکستان اور ٹی 10 لیگ کے ونڈو کے درمیان میں آئے گا

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے حوالے سے غیر ملکی کرکٹرز کی دستیابی ابھی بھی غیر یقینی کی صورتحال کا شکار ہے، تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ دوسرے ایشین ممالک کے کھلاڑیوں کی شمولیت کے بارے میں پر امید ہے

واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے اجازت ملنے  اور حالات میں بہتری آنے کی صورت میں محدود تعداد میں شائقین کو اسٹیڈیم کے اندر بھی جانے کی اجازت دی جائے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close