واٹس ایپ ہسٹری ایک سے دوسرے فون نمبر میں منتقل کرنے کا فیچر

ویب ڈیسک

سلیکان ویلی: نئی اور متنازعہ پرائیویسی پالیسی کے تنازع کے باوجود واٹس ایپ اب بھی دنیا کی مقبول ترین مسیجنگ ایپلیکیشن ہے جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے

لیکن فیس بک کی زیرملکیت اس ایپ میں ایک خامی موجود ہے اور وہ یہ کہ اگر اینڈرائڈ صارف آئی او ایس یا آئی فون استعمال کرنے لگے، تو وہ اپنی واٹس ایپ چیٹس اس میں منتقل کرنے سے قاصر رہتا ہے

اب اس حوالے سے واٹس ایپ  اینڈرائڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے درمیان چیٹ ہسٹری منتقل کرنے کے فیچر پر کام کر رہا ہے

اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے ایک اور اپ ڈیٹ پر بھی کام جاری ہے، جس کی مدد سے چیٹ ہسٹری کو دوسرے فون نمبر پر بھی منتقل کرنا ممکن ہوگا

اس فیچر کی آزمائش اس وقت واٹس ایپ کے اینڈرائڈ اور آئی او ایس ایپس پر بھی کی جارہی ہے

واٹس ایپ چیٹ ہسٹری اس وقت گوگل ڈرائیو (اینڈرائڈ) اور آئی کلاؤڈ (آئی فون) میں محفوظ ہوتی ہے، مگر یہ بیک اپ محدود ہے، کیونکہ صارفین کو کسی نئے فون کا استعمال کرنے پر ایک پلیٹ فارم اور فون نمبر تک محدود رہنا پڑتا ہے

واٹس ایپ کی جانب سے چیٹ ہسٹری کو منتقل کرنے کے فیچرز پر کام کیا جارہا ہے، وہ صارفین کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا کیونکہ وہ مختلف ڈیوائسز اور پلیٹ فارم کو بھی استعمال کرسکیں گے

چیٹ ہسٹری کو ایک سے دوسرے فون میں منتقل کرنا واٹس ایپ کے چیٹ مائیگریشن ٹول کا حصہ ہے تاہم ابھی یہ معلوم نہیں کہ یہ فیچر کب تک صارفین کو دستیاب ہوسکے گا مگر توقع کی جا رہی ہے کہ جلد ایسا ہوگا

یہ فیچر ایسے افراد کے لیے مددگار ہوگا جو دو فونز استعمال کرتے ہیں یا وہ اپنا فون نمبر بدلنا چاہتے ہیں

یہ نیا فیچر ملٹی ڈیوائس سپورٹ کے لیے بھی کارآمد ہوگا کیونکہ اس چیٹ مائیگریشن ٹول سے صارفین کو ایک اکاؤنٹ کے تحت کئی ڈیوائسز کو منسلک کرنے کی سہولت مل سکے گی

تاحال یہ واضح نہیں کہ چیٹ مائیگریشن فیچر کا طریقہ کار کیا ہوگا، تاہم ایسا لگتا ہے کہ اس کے تحت صارفین کو آئی او ایس یا اینڈرائڈ پر ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے کا کہا جائے گا، جس کے بعد چیٹ ایک سے دوسری ڈیوائس میں منتقل کی جا سکے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close