بارش کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹی 20 منسوخ

نیوز ڈیسک

پاکستان اور انگلينڈ کے درميان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی وجہ سے منسوخ کر ديا گيا۔

اطلاعات کے مطابق مانچسٹر ميں پاکستان نے ٹاس جيت کر پہلے فيلڈنگ کا فيصلہ کيا۔ انگلینڈ کے جونی بيئر اسٹو 2 رنز بناکر عماد وسيم کی گيند پر آؤٹ ہوئے جب کہ ٹام بين ٹين نے شاندار بيٹنگ کرتے ہوئے 71 رنز بنائے۔ ڈيوڈ ملان 23 اور کپتان مورگن 14 رنز بنا سکے۔

پاکستان کی طرف سے عماد وسيم اور شاداب خان نے 2، 2 وکٹيں حاصل کیں۔

میچ کے دوران بارش شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے کھیل کو روکنا پڑا. جب بارش کے باعث کھيل رکا تو انگلينڈ نے 16.1 اوورز ميں 6 وکٹوں پر 31 رنز بنائے تھے۔

سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی 30 اگست کو کھيلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close