ہیلسنکی، فن لینڈ: فن لینڈ میں پولیس وزیراعظم سنا مرین کے ناشتے پرٹیکس کے پیسے خرچ کرنے سے متعلق تحقیقات کرے گی
واضح رہے کہ فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مرین سے متعلق ایک خبرشائع ہوئی تھی کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ناشتے کے لیے حکومت سے فی ماہ 300 یورو کا مطالبہ کررہی ہیں
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کوکچھ ناشتوں کی رقم ادا کر دی گئی ہے، جبکہ وزارتی معاوضے کے قانون میں اس قسم کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہے۔ پولیس کی جانب سے اس متعلق تحقیقات کا آغازکیا جائے گا کہ وزیراعظم کے ناشتے کے پیسے میں عوام کی جانب سے دیا جانے والا ٹیکس توشامل نہیں
قانونی ماہرین کے مطابق وزیراعظم کے ناشتے کے اخراجات کی شہریوں کی ٹیکس کی رقم سے ادائیگی فن لینڈ کے قانون کی خلاف ورزی ہے
فن لینڈ کی وزیراعظم نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ انہیں تحقیقات سے کوئی مسئلہ نہیں البتہ جب تک یہ جاری ہیں وہ ان مراعات کا مطالبہ روک دیں گی.