سال 2010 میں بھرتی ہوئے سوئی گیس ملازمین فارغ، ملازمین کا احتجاج

نیوز ڈیسک

کراچی : سال 2010ء میں بھرتی کیئے گئے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیز کے ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان ملازمین کی بھرتی کے خلاف کیس عدالت میں تھا، سوئی ناردرن نے 900 اور سوئی سدرن نے 750 ملازمین کو فارغ کیا ہے

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے رواں ماہ 17 اگست کو ان بھرتیوں کے خلاف فیصلہ آیا تھا

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ یہ ملازمین 1997ء میں بھرتی ہوئے، پھر نکال دیئے گئے، جس کے بعد یہ افراد 2010ء میں دوبارہ بھرتی کیئے گئے تھے. سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں نے ان ملازمین کو پرفارما پروموشن بھی دی تھی

دوسری جانب برطرف ملازمین نے ، جن میں 1600جونیئر رینک مزدور، ڈرائیور اور دیگر اسٹاف جبکہ 400 افسران بھی شامل ہیں،  اپنی برطرفی کے خلاف ایس ایس جی سی ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ایم ڈی اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا نوٹیفکیشن فوری واپس لیا جائے

ملازمین کے احتجاج کے باعث حسن اسکوائر اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close