چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جبری گمشدگیاں ظلم ہیں، ہمیں ظلم کے خلاف لڑنا ہوگا
بلاول بھٹو زرداری نے محرم کے حوالے سے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں حضرت امام حسینؓ کی پیروی کرنی چاہیے، ظلم خواہ گھر میں ہو یا کشمیر اور فلسطین میں ہو، اس کے خلاف لڑنا ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تشدد اور جبری گمشدگیاں بھی ظلم ہے. اس بار یوم عاشور اور جبری گمشدگیوں کے خلاف عالمی دن ایک ہی دن پر منائے جا رہے ہیں، آج کے دن ہمیں انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب افراد کی مذمت اور مزاحمت کرنی چاہیے.