کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے 31 مئی سے سالانہ امتحانات 2021ع کے لیے نویں اور دسویں جماعت سائنس اور جنرل گروپ ریگولر کے ایڈمٹ کارڈز جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے
چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ ابھی صرف سائنس اور جنرل گروپ ریگولر امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ جاری کئے جا رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ تمام اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے طلباء اور طالبات کے ایڈمٹ کارڈ حاصل کرنے کے لئے الگ الگ اتھارٹی لیٹر کے ساتھ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی اور آفس کارڈ کے ہمراہ مقررہ تاریخوں میں میٹرک بورڈ کے کانفرنس ہال پہلی منزل بلاکB سے صبح ساڑھے نو بجے سے سہ پہر ایک بجے تک دی گئی تاریخوں کے مطابق ایڈمٹ کارڈحاصل کر سکتے ہیں
اعلامیے کے مطابق 31 مئی کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد۔ یکم جون کو جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال، 2 جون کوشاہ فیصل کالونی، ملیر، بن قاسم، لانڈھی، 3 جون کو کورنگی، صدر، لیاری اور 4 جون کو کیماڑی، اورنگی، سائٹ، بلدیہ اور گڈاپ ایڈمٹ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں.