امریکی خفیہ ایجنسی کے سسٹم پر ہیکرز کا بڑا حملہ

ویب ڈیسک

واشنگٹن : امریکی خفیہ ایجنسی کے سسٹم پر ہیکرز نے بڑا حملہ کر کے لاکھوں میلز بھیج دیں

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ واقعے سے متاثرہ ہارڈ ویئر کو مسئلہ سامنے آنے کے بعد فوری طور پر آف لائن کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق امریکا کے فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن (ایف بی آئی) کے ای میل سسٹم میں ہیکرز نے داخل ہو کر ممکنہ سائبر حملے کے لاکھوں انتباہی پیغامات بھیج دیے

برطانوی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں ادارے کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی کے سرکاری ای میل ایڈریس سے جعلی ای میلز بھیجی گئیں جو @ic.fbi.gov پر ختم ہو رہی تھیں

اس حوالے سے ایف بی آئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس واقعے سے متاثرہ ہارڈ ویئر کو مسئلہ سامنے آنے کے بعد فوری طور پر آف لائن کردیا گیا، یہ ایک مسلسل صورتحال ہے

دوسری جانب خطروں کی نگرانی کرنے والی آرگنائزیشن ’اسپیم ہاس پروجیکٹ‘ نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ہیکرز نے لاکھوں ای میلز ارسال کیں، جن میں ممکنہ سائبر حملے کی وارننگ دی گئی تھی۔چساتھ ہی اسپیم ہاس نے ایک ٹوئٹ میں بھیجی گئی ای میل کی نقل بھی شیئر کی ہے

مذکورہ ای میل کی سبجیکٹ لائن میں لکھا ہوا تھا کہ ”ارجنٹ! نظام میں خطرات ہیں“ جبکہ ای میل کا اختتام بظاہر ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کے دستخط سے ہوتا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close