حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور ٹیکس گزاروں کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا

مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے  کہا کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اور اسی شرح سے قوت خرید بھی بڑھ گئی ہے۔ ملک میں قوت خرید میں اضافہ خوش آئند بات ہے

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ وفاقی بجٹ میں ٹیکس گزاروں کو ریلیف دینے کی سفارشات بھی تیار کر لی گئیں ہیں. اگلے مالی سال کے بجٹ میں 10 غیر ضروری ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے جبکہ پانچ سے چھ ضروری ود ہولڈنگ ٹیکس برقرار رکھنے کی تجویز ہے

ذرائع کے مطابق کریڈٹ کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈز پر ٹیکس چھوٹ، ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے اور پانچ لاکھ روپے ماہانہ کی ٹرانزیکشن کا ڈیٹا ایف بی آر کو نہ دینے کی سفارش بھی کی گئی ہے

واضح رہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے

پے اینڈ پنشن کمیشن سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن سسٹم کی اصلاحات کے لیے قلیل المعیاد ، درمیانی مدت اور طویل المعیاد پلان بھی تیار کر رہا ہے

قبل ازیں خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اسپیشل الاؤنس بڑھانے کی منظوری دے دی ہے، جو آنے والے بجٹ میں مجوزہ اضافے کے علاوہ ہے

پنجاب حکومت نے تنخواہ کے علاوہ دیگر الاؤنسز سے محروم سرکاری ملازمین کے لئے اسپیشل الاؤنس دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کو تجویز پیش کی گئی ہے کہ سرکاری ملازمین کو 10 سے 15 فیصد خصوصی الاؤنس دیا جائے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close