آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈ کپ کی بھارت سے منتقلی کا عندیہ دے دیا

ویب ڈیسک

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ اس سال ٹی20 ورلڈ کپ کو بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل کیا جا سکتا ہے

یہ فیصلہ ممکنہ طور پر بھارت میں کووڈ-19 سے پیدا ہونے والی بدترین صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے حالانکہ کھیل عالمی گورننگ باڈی کے بیان میں اس بات کا براہ راست حوالہ نہیں دیا گیا

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی بورڈ نے ٹورنامنٹ انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ ایونٹ کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کو ممکنہ متبادل تصور کرتے ہوئے تیاریاں شروع کردے، اس کے علاوہ ایک اور خلیجی ملک کا آپشن بھی ذہن میں رکھا جائے

اس حوالے سے کہا گیا کہ آئی سی سی اکتوبر-نومبر میں شیڈول ایونٹ کے سلسلے میں حتمی فیصلہ اس ماہ کے آخر میں کرے گی

یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب دو دن قبل ہی بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے حکام نے کووڈ-19 کی وجہ سے منسوخ شدہ انڈین پریمیئر لیگ کے بقیہ ایڈیشن کو ستمبر-اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے

دوسری جانب بھارتی کرکٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ ٹی20 ورلڈ کپ کے بھارت میں انعقاد کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل آئی سی سی سے مزید وقت طلب کریں گے تاکہ یہ فیصلہ کر سکیں کہ آیا ہندوستان ایونٹ کی میزبانی کر سکتا ہے

دنیا کی سب سے مہنگی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کو ایونٹ کے دوران کیسز رپورٹ ہونے اور آفیشلز اور کھلاڑیوں کی جانب سے بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کے واقعات کے بعد 4 مئی کو غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا

دوسری جانب ماہرین صحت نے انتباہ دیا ہے کہ رواں سال کے آخر میں بھارت میں وائرس کی ایک اور لہر آ سکتی جو ممکنہ طور پر اب تک آنے والی لہروں میں سب سے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے

تاہم بھارت حکام نے آئی پی ایل کے بقیہ ایڈیشن کی بھارت منتقلی کی وجہ کووڈ-19 کے بجائے مون سون کی بارشوں کو قرار دیا ہے حالانکہ 2020 میں آئی پی ایل کے مکمل ایڈیشن کا انعقاد بھارت میں ہوا تھا

واضح رہے کہ گزشتہ سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ کورونا وائرس کے سبب منسوخ کردیا گیا تھا اور اب وہ ایونٹ 2022 میں ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close