اسرائیل کی پہلی کمرشل فلائٹ متحدہ عرب امارات پہنچ گئی

ویب ڈیسک

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کو باضابطہ بنانے کے لئے امریکی اور اسرائیلی عہدیداروں سے ملاقات کے لئے شیڈول ہونے والی پہلی اسرائیلی کمرشل فلائٹ ابوظہبی پہنچ گئی ہے۔

اسرائیلی پرواز کے ذریعے امارات پہنچنے والے اس وفد کی سربراہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر مشیر جیرڈ کشنر کر رہے ہیں، وفد میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن، قومی سلامت کے مشیر اور اسرائیلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ میئر بین شبات بھی شامل ہیں۔

ایل ال ائیر کرافٹ پر ابوظہبی جانے سے قبل امریکج صدر کے مشیر جیرڈ کشنر کا کہنا تھا کہ یہ ایک تاریخی پرواز ہے ، لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ یہ مشرق وسطی’ اور اس سے آگے ایک اور تاریخی سفر شروع کردے گی.

انہوں نے کہا کہ ماضی سے مستقبل کا تعین کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ ایک بہت پر امید وقت ہے ، اور مجھے یقین ہے کہ اس خطے اور پوری دنیا میں امن اور خوشحالی ممکن ہے.

پیر کی علی الصبح فلائٹ LY971 نے بین گوریون ہوائی اڈے سے پرواز کی۔ واپسی کی پرواز ، LY972 ، منگل کی صبح سے روانہ ہوگی۔ فلائٹ نمبر کے ہندسے دونوں ممالک کے متعلقہ کالنگ کوڈز سے اخذ کئے گئے ہیں. متحدہ عرب امارات کے لئے 971+ اور اسرائیل کے لئے 972±

یاد رہے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے رواں اگست کی 13 تاریخ کو اعلان کیا تھا کہ وہ واشنگٹن کے ذریعہ ہونے والے معاہدے کے تحت سرکاری تعلقات استوار کریں گے۔ فلسطینی مسئلے سے لے کر ایران کے ساتھ تعلقات تک سفارتی اقدام سے مشرق وسطی’ کی صورتحال کو نئی شکل دی جائے گی

عہدیداروں نے کہا ہے کہ دوسرے عرب اور مسلم ممالک جلد ہی متحدہ عرب امارات قیادت کی پیروی کریں گے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لائیں گے۔ جن میں عمان ، بحرین اور سوڈان وابل ذکر ہیں.

قبل ازیں اسرائیل میں تقریر کرتے ہوئے ، کشنر نے اسرائیل-امارات معاہدے کو اس سمت میں "ایک بہت بڑا قدم” قرار دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ڈبلیو ای ایم کے مطابق ، یہ دورہ امن ، استحکام اور دوطرفہ تعاون کی حمایت کے حصول کے ساتھ معمول پر لائے جانے والے تعلقات کو شروع کرنے کی سہ فریقی کوششوں کا ایک حصہ ہے

اسرائیل کے قومی کیریئر ایل ال نے مندوبین کو لے کر جانے والے بوئنگ 737-900 جیٹ کی تصاویر جاری کیں ہیں۔ جن میں انگریزی ، عبرانی اور عربی میں لفظ "امن” کاک پٹ کی کھڑکی کے اوپر کے بیرونی حصے میں لکھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close