فلم کیدارناتھ کے ہدایت کار کا سشانت سنگھ کے حوالے سے نیا انکشاف

نیوز ڈیسک

ہندستانی فلم انڈسٹری بالی ووڈ  کے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے حوالے سے بہت کچھ لکھا اور بولا جاچکا ہے. اس کیس نے بالی ووڈ اندسٹری کا بدنما چہرہ بھی نے نقاب کردیا ہے

اب تک سامنے آنے والے حقائق سے جہاں ایک طرف  اس کیس سے انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کی جانب سے منشیات کے استعمال کی خبروں کی تصدیق ہوئی ہے، وہیں اب سشانت سنگھ کی فلم کیدارناتھ کے ڈائریکٹر کی جانب سے سامنے آنے والے نئے انکشاف کے بعد اس بات پر بھی مہر تصديق ثبت ہو گئی ہے کہ کس طرح یہاں مختلف گروہ کام کرتے ہیں جو میرٹ اور ٹیلنٹ کے بجائے صرف اپنے لوگوں کو آگے پروموٹ کرتے ہیں

یاد رہے کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کے ساتھ 2018ع میں فلم ’کیدارناتھ‘ میں کام کیا تھا، تاہم یہ فلم فلاپ ثابت ہوئی تھی اور اس فلم کے حوالے سے سشانت کے ایک دوست نے انکشاف کیا تھا کہ فلم کے دوران سارہ اور سشانت کو پیار ہوگیا تھا یہی نہیں وہ شوٹنگ کے دوران وہ ایک ہی کمرہ استعمال کرتے تھے تاہم فلم کے فلاپ ہوتے ہی سارہ نے سشانت کو چھوڑ دیا

سشانت سنگھ راجپوت نے ذہنی دباؤ اور پریشانی کے باعث خودکشی کی تھی لیکن ان کی موت سے قبل بمشکل ہی یہ بات کسی کو معلوم تھی کہ وہ کب سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے

تاہم اب فلم کیدارناتھ کے دو سال مکمل ہونے پر ہدایت کار ابھیشک کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 2018ع میں شوٹنگ کے دوران بھی پریشان رہتے تھے لیکن وہ اپنی اداکاری کی وجہ سے کسی پر یہ بات ظاہر نہیں ہونے دیتے تھے اور نہ ہی انہوں نے کسی سین کے دوران ایسا محسوس ہونے دیا

ہدایت کار ابھیشک کپور نے کہا کہ اس فلم کے ذریعے سارہ علی خان کا ڈیبیو ہورہا تھا تو کسی نے بھی سشانت پر توجہ نہیں دی، بلکہ میڈیا سمیت سب کا فوکس سارہ ہی تھی جس کی وجہ سے سشانت یہ محسوس کررہا تھا کہ اسے وہ توجہ اور پیار  نہیں مل رہا جو ملنا چاہیے تھا کیوں کہ وہ بھی فلم کا لیڈ رول ادا کررہے تھے

واضح رہے اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے رواں سال 14 جون کو اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کرلی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close