کراچی : حکومتِ سندھ نے انوکھا اقدام کرتے ہوئے بلدیاتی ملازمین کا ڈیٹا نجی کمپنی کو دینے کا فیصلہ کرلیا
تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات سندھ نے ملازمین کا رکارڈ مرتب کرنے کا کام ایک نجی کمپنی کے سپرد کر دیا ہے۔ سندھ کی تمام بلدیاتی کونسلز کے ملازمین کو اپنی سروس بک، سروس رکارڈ، سیلری سلپ نجی کمپنی کو دینے کا حکم دیا ہے
اعلیٰ حکام کی ہدایت پر مخصوص کمپنی کو بلدیاتی ملازمین کا ڈیٹا جمع کرنے کا کام تفویض کیا گیا ہے۔ نجی کمپنی محکمہ بلدیات سندھ کے ملازمین کے مشین ریڈ ایبل کارڈ بنائے گی اور سرکاری رکارڈ نہ دینے والے بلدیاتی ملازمین کی تنخواہ بھی روک دی جائے گی
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سندھ کی بلدیاتی کونسلز کے ملازمین متعدد مرتبہ فزیکل ویری فکیشن اور اسکروٹنی کے مراحل سے گزر چکے ہیں.