کورونا ویکسین اپنی ذمہ داری پر لگواؤ، حلف نامے لیے جانے لگے

نیوز ڈیسک

لاہور کے ایکسپو ویکسینیشن سنٹر میں بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں سے ویکسین لگوانے کے لیے حلف نامے پر دستخط کی شرط لگا دی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق ویکسین سنٹر کے عملے نے مبینہ طور پر ہر شخص سے انگریزی میں حلف نامہ لینا شروع کر دیا ہے، جس کے مطابق اگر کسی بھی شخص کو ویکسین سے ری ایکشن ہوا تو اس کا ذمہ دار وہ خود ہوگا طبی عملہ، محکمہ صحت اور حکومت نہیں ہوگی

یہ حلف نامہ چالیس سال اور اس سے کم عمر افراد سے لیا جارہا ہے۔ جو لوگ پڑھے لکھے نہیں ان سے دستخط کی بجائے حلف نامے پر انگوٹھے لگوائے جا رہے ہیں

ویکسین لگوانے والے افراد نے اس حلف نامے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس ویکسین کے مضر اثرات ہیں تو پہلے بتانا چاہیے تھا اور تشہیر کرنی چاہیے تھی.

لوگوں کا کہنا ہے کہ جبری طور پر ویکسین لازمی قرار دینے کے بعد اس کے نتائج کی ذمہ داری بھی ہم ہی اٹھائیں، یہ کہاں کی منطق ہے

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق ایکسپو سنٹر اب شام 6 بجے کی بجائے رات 8 بجے تک کھلا رہے گا۔ ڈرائیو تھرو پر آج بھی ویکسینیشن کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد بھی کہہ چکی ہیں کہ ہر شخص اپنی ذمہ داری پر کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائے، ہر ویکسین کے مختلف سائیڈ ایفیکٹس ہوتے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close