معرروف کمپنی سام سنگ وہ پہلی کمپنی تھی جس نے 108 میگا پکسل کیمرا سنسر تیار کیا تھا اور اسے شیاؤمی نے اپنے فون میں سب سے پہلے استعمال کیا تھا
اب سام سنگ کی جانب سے 200 میگا پکسل کیمرا سنسر پر کام کیا جارہا ہے اور شیاؤمی ہی اسے ممکنہ طور پر سب سے پہلے اپنے فون میں استعمال کرے گی
ٹیکنالوجی کی دنیا پر گہری نظر رکھنے والے حلقوں کے مطابق سام سنگ کے اس نئے سنسر میں 192 میگا پکسل ریزولوشن موجود ہوگا اور 16 ان 1 بننگ سپورٹ موجود ہوگی
یہ سنسر 4 ایکس زوم سپورٹ فراہم کرے گا اور ایک سے 4 ایکس ہائی کوالٹی زوم صارفین استعمال کرسکیں گے
تاہم اس سنسر کو استعمال کرنے کے لیے طاقتور پراسیسر کی ضرورت ہوگی، یعی اسنیپ ڈراگون 895، جو اس وقت کے سب سے طاقتور پراسیسر 888 کی جگہ لے گا
شیاؤمی کے نئے فون میں شامل اس پراسیسر میں 4 این ایم پراسیس کی صلاحیت ہوگی جبہ نئی نسل کا کائرہ 780 سی پی یو کورز، ایڈرینو 730 جی پی یو اور نیا ایکس 65 فائیو جی موڈیم موجود ہوں گے
اس فون میں خم ایجز سائیڈز ہوں گی اور سنگل پنچ ہول کیمرا ہوگا۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ شیاؤمی کی کونسی سیریز کا فون ہوگا
اس کمپنی نے اپنا پہلا 108 میگا پکسل کیمرا فون می مکس الفا نامی کانسیپٹ فون میں یش کیا تھا اور عام صارفین کے لیے یہ کیمرا می سی سی 9 پرو میں دیا گیا تھا جو دنیا بھر میں می نوٹ 10 پرو کے نام سے متعارف ہوا، لیکن وہ مڈ رینج اسمارٹ فون تھا جس میں اسنیپ ڈراگون 700 سیریز پرایسسر دیا گیا تھا
اب فون جو بھی ہو وہ رواں کے آخر یا جنوری کے شروع میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، اس وقت تک نیا پراسیسر بھی فونز کے لیے دستیاب ہوگا.