اس سال امتحانات کے متعلق وفاقی وزیر تعلیم کے دو ٹوک اعلان کر دیا

نیوز ڈیسک

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اس سال امتحانات ملتوی یا منسوخ نہیں ہوں گے

لاہور میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ طلبہ اِدھر اُدھر کی باتوں پر توجہ دینے کی بجائے اپنی پڑھائی پر توجہ دیں

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پہلے ہی بچوں کی تعلیم کا بہت نقصان ہوگیا ہے، پچھلے سال امتحانات منسوخ ہوئے لیکن اب سب صوبوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اس سال ہر حال میں طالب علموں کے امتحانات لئے جائیں اور جو ڈیٹ شیٹ جاری ہوئی ہے، ان کے مطابق ہی طلباء کے امتحانات ہونگے

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جو پڑھائی اسکول میں ہو سکتی ہے وہ آن لائن نہیں ہوسکتی ، بچوں کی صحت کو نقصان پہنچائے بغیر تعلیم کے نقصان کو پورا کرنا ہے، صوبوں کو مکمل اختیار ہے کہ وہ گرمیوں کی چھٹیاں دیں یا نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close