گوادر: پاکستان کوسٹ گارڈزنے گوادرمیں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 93 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی ہے
تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں کارروائی کرتے ہوئے 93 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کی ہے۔ پکڑی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 25.389 ملین ڈالر کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے
ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق منشیات گوادر کے علاقے نیوٹاؤن ایئرپورٹ روڈ کے پاس چھپائی گئی تھی، پکڑی جانے والی منشیات سمندر کے راستے بیرونِ ملک اسمگل ہونا تھی.