کراچی : حکومت کی جانب سے چھ قسم کے موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کے بعد موبائل فون مزید مہنگے ہو گئے ہیں
حکومت کی جانب سے کسٹم کوڈ کے تحت تیس ڈالر تک کے موبائل فون پر تین سو روپے فی سیٹ ڈیوٹی لگائی گئی ہے، تیس تا ایک سو ڈالر کے موبائل فون پر تین ہزار روپے، ایک سو تا دو سو ڈالر کے موبائل فون پر ساڑھے سات روپے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے
دستاویز کے مطابق دو سو تا ساڑھے تین سو ڈالر کے موبائل فون پر گیارہ ہزار روپے ۔ ساڑھے تین سو تا پانچ سو ڈالر کے فی سیٹ موبائل فون پر پندرہ ہزار روپے ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پانچ سو ڈالر سے زائد فی سیٹ پر بائیس ہزار روپے ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے.