دسویں جماعت کا دوسرا پیپر بھی آدھا گھنٹہ پہلے آؤٹ ہوگیا

نیوز ڈیسک

کراچی : سندھ بھر میں دسویں جماعت کا دوسرا پیپر بھی شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے ہی آؤٹ ہو گیا

آج دسویں جماعت کے سائنس گروپ کا دوسرا اور آخری پیپر اختیاری مضمون ریاضی کا تھا ، فزکس کے ہونے والے پہلے پیپر میں بدانتظامی اور قبل از وقت پیپر آؤٹ ہونے کے بعد میٹرک بورڈ آج بھی نقل مافیا کو لگام دینے میں ناکام نظر آیا اور آج بھی پرچہ آؤٹ ہوگیا

ذرائع نے بتایا کہ دسویں جماعت سائنس گروپ کا پہلا فزکس کا پیپر بھی آؤٹ ہوگیا تھا اور حسب روایت آج بھی پیپر شروع ہونے سے تیس منٹ پہلے ہی سوشل میڈیا پر گردش کرتا نظر آیا، تاہم آج امتحانی مراکز میں پیپر وقت پر شروع ہوا، اس سے قبل کئی امتحانی مراکز میں تین سے چار گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا تھا

واضح رہے کہ کورونا وباء کے پیش نظر رواں سال صرف اختیاری مضامین کا پرچہ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور گزشتہ پیپر بھی وقت سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر وائرل کردیا گیا تھا۔ جس پر میٹرک بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ پہلے پیپر میں کوتاہی برتنے والے 38 سی سی اوز کو معطل کر دیا گیا

واضح رہے کہ نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2021ع کے لئے 438 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، امتحانی مراکز میں 185 سرکاری اسکول اور 253 پرائیویٹ اسکول شامل ہیں، جن میں سے 201 مراکز طالبات کے لئے اور  طلبہ کے لئے 237 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close