اسلام آباد : واپڈا نے گریٹر کراچی واٹر سپلائی سکیم (کے فور) پراجیکٹ کے لئے مشاورتی خدمات کا کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا ہے
کنٹریکٹ کی مالیت ایک ارب چودہ کروڑ روپے ہے اور یہ ایک جوائنٹ وینچر کو ایوارڈ کیا گیا ہے، جو ایک آسٹرین اور دو پاکستانی کمپنیوں پر مشتمل ہے
جمعرات کو واپڈا ہاؤس میں کے فور منصوبے کے ایم او یو تقریب سے خطاب میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے تمام منصوبوں کا حشر ہمارے سامنے ہے، ایک نالہ صاف نہ ہونے سے ہر سال کراچی ڈوب جاتا ہے
انہوں نے کہا کہ ایسے میں سندھ حکومت کیسے اتنا بڑا پراجیکٹ K-4 بنا سکتی ہے؟ کراچی کے عوام کئی دہائیوں سے ٹینکر مافیا کے ہتھے چڑھے ہوئے ہیں، کراچی کے عوام کا استحصال روکنے کے لئے کے فور منصوبہ معاون و مددگار ثابت ہوگا
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی ٹرانسفرمیشن پلان کے تحت کے۔ فور منصوبہ واپڈا کے حوالے کیا، اکتوبر 2023 میں K-4 منصوبہ مکمل ہونے پر کراچی کے عوام کو650 ملین گیلن پانی اضافی مل سکے گا.