ڈیرہ غازی خان : دہشت اور خوف کی علامت سمجھے جانے والے اشتہاری مجرمان لادی گینگ کا سرغنہ خدا بخش عرف خُدی چاکرانی پولیس مقابلہ میں اپنے ایک ساتھی سمیت اپنے انجام کو پہنچ گیا
تفصیلات کے مطابق آر پی او محمد فیصل رانا نے بتایا ہے کہ بدنام زمانہ اشتہاری اور اس کے ساتھی رمضان نامی مغوی کے ہاتھ ، ناک اور کان کاٹنے کے واقعہ میں ملوث تھے، سی ٹی ڈی پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشن کے دوران تھانہ کوٹ مبارک کی حدود میں پولیس پارٹی پر مجرمان نے فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں خدا بخش عرف خُدی چاکرانی اور اسماعیل عرف بلال مارے گئے جو دہشت گردی ، قتل، ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین نوعیت کے تیس سے زائد کیسوں میں مطلوب تھے
انہوں نے بتایا کہ لادی گینگ کے گرد گھیرا تنگ ہونے پر اس کے تین ساتھیوں نے خود کو قانون کے حوالے کر دیا، سرنڈر کرنے والے ملزم یعقوب بزدار عرف یعقوبی، رمضان عرف رمضی، چاکر سمیت چھ گرفتار ملزمان پولیس اور بی ایم پی کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے
آر پی او فیصل رانا نے بتایا کہ حال ہی میں مغویوں کی قتل کیے جانے کے بعد وزیر اعظم عمران خان، اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے حکم پر پولیس نے لادی گینگ کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری رکھا ہوا تھا.