گھوٹکی میں پولیس کے نجی قید خانے کا انکشاف

نیوز ڈیسک

گھوٹکی میں پولیس کے نجی قید خانے کا انکشاف ہوا ہے جہاں پانچ افراد کو زنجیروں سے باندھ کر رکھا ہوا ہے، جس کی وڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے جانن واسو میں پولیس کے اس قید خانے میں عمر نوجوان سمیت پانچ شہریوں کو زنجیروں میں جکڑ کررکھا ہوا ہے، دس روز سے نصر اللّٰہ ملک ، حسن مہر ، منٹھار مشوری ، شاہنواز بھٹو ، راشد کورائی کو قید کیا ہوا ہے

ذرائع کے مطابق لوگوں کو غیرقانونی طور پر گرفتار کر کے مبینہ طور پر بھاری رشوت لے کر چھوڑا جاتا ہے، گرفتار شدگان گزشتہ دس روز سے قید ہیں

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پانچوں ملزمان چوری کے کیس میں حراست میں ہیں، وہاں کیوں رکھا گیا ہے مزید معلومات حاصل کررہے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close