رکشہ میں خاتون کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

نیوز ڈیسک

کراچی: سوشل میڈیا پر خاتون کی جانب سے بنائی گئی ایک ویڈیو گردش کررہی تھی، جس میں موٹر سائیکل  پر سوار دو افراد گھر جانیوالی خاتون کا تعاقب کرتے نظر آرہے تھے، ملزمان نے کئی بار رکشہ رکوانے کی کوشش بھی کی.

رپورٹ کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے ڈرگ روڈ کے قریب ایک پولیس چیک پوسٹ پر گاڑی روک دی جس پر مشتبہ افراد فرار ہوگئے، ملزمان نے ہیلمٹ نہیں پہن رکھے تھے، دونوں کے چہرے ویڈیو میں نظر آرہے تھے.

ایس ایس پی شرقی کے مطابق منگل کو پولیس نے خاتون کو ہراسان کرنیوالے ایک ملزم کو ویڈیو کی مدد سے گرفتار کرلیا، جس سے تفتیش جاری ہے.

پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم کے ساتھی کی جلد سے جلد گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارہے جارہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close