کرونا کی چوتھی لہر کے اثرات ، مثبت شرح 6 فیصد سے زائد

نیوز ڈیسک

اسلام آباد: این سی او سی کے مطابق عالمی وبا کے باعث گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید چالیس مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہزار 888 ہوگئی ہے.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کرونا کی تشخیص کے لیے 41 ہزار186 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2 ہزار 579 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.26 فیصد تک جاپہنچی.

این سی او سی کے مطابق تیزی سے بڑھتی مثبت کیسز کی شرح کے باعث ملک بھر میں کرونا کے فعال کیسز پچاس ہزار سے تجاوز کرگئے، اس وقت ملک میں کرونا کے فعال مریضوں کی تعداد 51 ہزار 529 ہیں جن میں سے دو ہزار 590 کی حالت تشویشناک ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں تین لاکھ 51ہزار 345،سندھ میں تین لاکھ 59ہزار 824، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 41ہزار 138،اسلام آباد میں 85 ہزار28 ، بلوچستان میں 29ہزار 242،آزاد کشمیر میں 22ہزار 339 اور گلگت بلتستان میں سات ہزار 535افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

دوسری جانب این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کرونا ویکسی نیشن سینٹرز صرف عید کےپہلےدن بند رہیں گے، حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام ویکسین لگوائیں اور ایس اوپیز پر عمل کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close