ایک بار پھر پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو بلاک کر دیا

نیوز ڈیسک

اسلام آباد: ٹک ٹاک کو بلاک اور ان بلاک کرنے کی آنکھ مچولی ہنوز جاری ہے. پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو ایک مرتبہ پھر بلاک کردیا ہے

پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو بلاک کرنے کے حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016ع کی متعلقہ دفعات کی روشنی میں پی ٹی اے نے ملک بھر میں ٹِک ٹاک ایپ اور ویب سائٹ تک رسائی کو بلاک کردیا ہے

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک کو بلاک کرنے کی کارروائی اس پلیٹ فارم پر نامناسب مواد کی مستقل موجودگی اور پلیٹ فارم انتظامیہ کی جانب سے ایسے مواد کو روکنے میں ناکامی کی وجہ سے کی گئی ہے

واضح رہے کہ اس سے قبل عدالتوں کی جانب سے بھی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے اور پابندی اٹھانے کے احکامات آتے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close