کراچی، کارگو جہاز نکالنے کا کام اب تک شروع نہیں کیا جاسکا

نیوز ڈیسک

کراچی : سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ساحل پر پھنسے ہوئے کارگو جہاز کو نکالنے کا کام اب تک شروع نہیں کیا جاسکا ہے

ترجمان کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے مطابق کارگو جہاز گزشتہ صبح سے ساحل سمندر پہ پھنسا ہے، کراچی کے ساحل پر پھنسے کارگو جہاز کے مالک کے لیے تیکنیکی اور آپریشنل مدد دستیاب ہے

ترجمان کے پی ٹی کا کہنا ہے کہ بحری جہاز عملے کی تبدیلی کے لیے ہماری سمندری حدود میں داخل ہوا تھا، خراب موسم کی وجہ سے جہاز کا لنگر ٹوٹا اور جہاز بےقابو ہوگیا، بحری جہاز لنگر ٹوٹنے کی وجہ کم پانی میں آگیا ہے

کے پی ٹی کے ترجمان کے مطابق اطلاع ملنے تک جہاز کم پانی تک آچکا تھا، کے پی ٹی کا سمندری آلودگی کا محکمہ صورتحال دیکھ رہا ہے، سمندری اور ماحولیاتی نقصان کی ذمہ داری جہاز کےمالک کی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close