شہروز کاشف کے-ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے

نیوز ڈیسک

لاہور : شہروز کاشف نے ایک اور کارنامہ انجام  دیتے ہوئے کے ٹو سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے. انیس سالہ لاہور کے رہائشی شہروز کاشف نے ملکی ریکارڈ قائم کر دیا ہے

والد کاشف سلمان نے اس کی تصدیق کی ہے اور موقف اختیار کیا کہ شہروز دو ماہ قبل ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما بنے، اب شہروز کاشف نے دنیا کی دوسری اور پاکستان کی سب سے اونچی چوٹی سر کی ہے، جو اعزاز کی بات ہے

شہروز کاشف نے روانگی سے پہلے کے ٹو سمیت تمام بلند ترین چوٹیوں کے ٹاپ پر پاکستانی پرچم لہرانے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ ان کی اس کامیابی اور خوابوں کی تعبیر میں معاونت فراہم کرنے میں ان کے والد کا نمایاں ہاتھ ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close